سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج رات سے 10 ستمبر تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جبکہ پنجاب کے لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور راجن پور میں 7 سے 10 ستمبر تک تیز بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے پشاور، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان اور مردان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، ساتھ ہی آزاد کشمیر کے مظفرآباد، راولاکوٹ اور میرپور میں 7 سے 9 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں۔ اسکے علاوہ بلوچستان کے کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور ژوب میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ہے، جبکہ دریاؤں میں طغیانی اور برساتی نالوں میں شدید بہاؤ سے نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔
کچا مکانات، بجلی کے کھمبے اور دیواریں گرنے کا خدشہ ہے، عوام محتاط رہیں۔
تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔