عظمت مجید : لاہور سمیت صوبہ پنجاب کےشہریوں کے لیے بڑی خوشخبری!! تاریخ میں پہلی دفعہ نگران حکومت 5 شہروں میں پیراپلیجک سنٹر کھولے گی, پیرا پلیجک سینٹر میں فالج زدہ افراد کا سٹیٹ آف دی آرٹ علاج ہوگا۔
نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے لاہور سمیت پنجاب کے شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ پیراپلیجک سنٹر پنجاب کے 5 شہروں لاہور،ملتان،واہ کینٹ،تونسہ اور فیصل آباد میں کھولے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محسن پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز سے مریضوں کو علاج میں جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے 5 شہروں میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ پیراپلیجک سنٹر کھولنے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فالج کے مریض ہسپتالوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے تھے جس پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نےپیراپلیجک سنٹر بنانے کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پیراپلیجک سنٹر 130 بیڈز پر مشتمل ہوگا ۔ لاہورمیں ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں سمن آباد میں پیراپلیجک سنٹر کا افتتاح کرکے علاج معالجہ شروع کردینگے۔