شادی کے موقع پر دلہا فرار ہو گیا،ہونے والے سسر کو دلہن سے شادی کرنا پڑی

شادی کے موقع پر دلہا فرار ہو گیا،ہونے والے سسر کو دلہن سے شادی کرنا پڑی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں دلہا شادی کے دن غائب ہوگیا، جس پر دلہا کے والد نے دلہن سے شادی کرلی۔

انڈونیشیا کے میڈیا کے مطابق نوجوان خاتون کا لڑکے سے بہت پرانا تعلق تھا۔29 اگست کو ان کی شادی ہونا تھی لیکن عین شادی کے وقت لڑکا فرار ہوگیا۔شادی کی تقریب میں مہمان جمع تھے اور ایسے میں مہمانوں کو یہ بتانا کہ لڑکا بھاگ گیا ہے نہایت شرم کی بات ہوتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کے گھر والوں نے شادی کی تیاری پر ڈھائی کروڑ انڈونیشین روپے خرچ کیے تھے اس لیے دلہا کے والد نے خاتون سے شادی کرلی۔