ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب میں ایک اور مشکل کھڑی ہونے کا خدشہ

لاہور،پنجاب ،سموگ،وزیر اعلی پنجاب، اینٹی سموگ سکواڈ ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)آنے والے دنوں میں سموگ کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی متحرک,وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ ماحولیات کے اینٹی سموگ سکواڈ کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیاوزیراعلیٰ آفس میں اینٹی سموگ سکواڈ کی افتتاحی تقریب کی گئی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اینٹی سموگ سکواڈ کا معائنہ کیاصوبائی ماحولیات و پارلیمانی امور راجہ بشارت، سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی ماحولیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے گاڑیوں کے دھویں کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اینٹی سموگ سکواڈ کے عملے سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے عملے کو محنت اور جذبے سے سرکاری فرائض کی انجام دہی کی تلقین کی چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اینٹی سموگ سکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کر ے گا۔اینٹی سموگ سکواڈ مقررہ حد سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گا۔

لاہور شہر کے داخلی راستوں پر بھی اینٹی سموگ سکواڈ گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائے۔ سیکرٹری ماحولیات نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اینٹی سموگ سکواڈ کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری ماحولیات نعیم رؤف کا کہنا تھا کہ اینٹی سموگ سکواڈ میں محکمہ ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کا عملہ موجود ہوگا۔