کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر کی بوتلیں مہنگی ہوگئیں

Cold Drinks Prices increased
کیپشن: Cold Drinks Prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)شہریوں کی من پسند کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر کی بوتلیں بھی مہنگی، مختلف برانڈز نے ریگولر، ہاف لیٹر، ڈیڑھ لیٹر، ٹین پیک اور پانی کی بوتلوں کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کردیا گیا.
 شہریوں کی من پسند کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر کی بوتلیں مہنگی ہوگئی،ریگولر، ہاف لیٹر، ڈیڑھ لیٹر، ٹین پیک اور پانی کی بوتلیں مہنگی کردیں، کولڈ ڈرنکس کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کردیا،جمبو بوتل کی قیمت میں 20روپے اضافہ، نئی قیمت 170 روپے ہو گئی،ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنکس کی قیمت میں10روپے اضافہ، نئی قیمت 130 روپے ہوگئی۔

کین بوتل کی قیمت میں 10روپے اضافہ، نئی قیمت 70روپے ہو گئی، ہاف لیٹر کولڈ ڈرنکس کی قیمت میں 10روپے اضافہ، نئی قیمت 70روپےہو گئی،ریگولر کولڈ ڈرنکس کی قیمت میں 5روپے اضافہ، نئی قیمت 35 روپے ہوگئی، ہاف لیٹر پانی کی قیمت میں 10روپے اضافہ، نئی قیمت 45 روپے ہو گئی،ڈیڑھ لیٹر پانی کی بوتل میں 15روپے اضافہ، نئی قیمت 75روپے ہو گئی،دکاندار حضرات نے بھی نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کردیا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer