ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوج کونشانہ بنانے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں۔

جامعہ اشرفیہ میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

ان کا کہنا تھا ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علمائے کرام نے بچا رکھا ہے، پی ڈی ایم غلط فہمی میں نہ رہے کہ کسی کے پاک فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے۔چوہدری پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا 10 دن بعد نوکریوں سے پابندی اٹھالی جائے گی تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔