ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت ایشیا کپ سے باہر؟بات اگر مگر پر آگئی

India ,Srilanka
کیپشن: India ,Srilanka
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت سری لنکا اور پاکستان سے میچز ہار کر بھی ایشیا کپ سے باہر نہیں ہوا تاہم بھارت کیلئے اگر مگر کا کھیل ضرور شروع ہوگیا ہے۔

پاکستان کو فائنل کھیلنے کیلئے سری لنکا یا افغانستان میں سے کسی ایک ٹیم کو ہرانا ہوگا ، پاکستان اگراپنے دونوں میچ ہارجاتا ہے اور بھارت افغانستان کو ہرادیتا ہے تو پاکستان ، انڈیا اور افغانستان تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوجائیں گے۔

سری لنکا کے خلاف فائنل کون کھیلے گا اس کا فیصلہ پھر سپر فور کے آخری میچ کے بعد ہی ہوگا۔دوسری طرف اگر پاکستان سری لنکا کو ہرائے اور افغانستان ، بھارت اور پاکستان دونوں کو ہرائے تو ، سری لنکا ، پاکستان ، اور افغانستان کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے اور فائنل کی دونوں ٹیموں کا فیصلہ سپر فور کے آخری میچ کے بعد ہو گا۔