اشنا شاہ کی نامناسب تصاویر نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی

اشنا شاہ کی نامناسب تصاویر نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں،اداکارہ پر صارفین اب کڑی تنقید کررہے ہیں جس کی وجہ ان کی نئی وائرل ہونے والی تصاویر ہیں، شیئر کی گئی ان تصاویر میں نامناسب لباس پہنے منظر عام پر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشناشاہ کا شمار شوبز کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد سیریلز میں بہترین اداکاری کرتے ناظرین کو محظوظ کیا، اداکارہ اشنا شاہ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے بھارتی اداکارؤں کی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا" کنگناسین کے پیچھے"۔

سٹاربشار مومن نے حال ہی میں کنگنا گانے کی شوٹنگ کی کچھ تصاویر شائع کیں، نکی نینا برانڈ کا  تیار کیا گیا عروسی جوڑا پہنے اشنا شاہ خوبصورت لگ رہی ہیں، وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ اشنا شاہ کے نامناسب لباس زیب تن کرنے پر صارفین نے کڑی تنقید کی اور لباس کو فحش قرار دیا جبکہ کچھ نے اداکارہ کے ان کے حسن کی تعریف کرتے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب کمنٹس سیکشن میں نازیبا اور غیراخلاقی الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں، اس حوالے سے ابھی تک اداکارہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

M .SAJID .KHAN

Content Writer