ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران ملازمت وفات پانیوالے ملازمین کے بچوں کیلئے خوشخبری

دوران ملازمت وفات پانیوالے ملازمین کے بچوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریاں نہ دینےپر سخت نوٹس لیا، وزیراعلیٰ نے احکامات جاری کئے کہ دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کا فوری نوکری دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریاں نہ دینےپر سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام محکموں پر اظہار ناراضی کیا، تمام محکموں میں 1070 ایسے کیسز اس وقت زیر التوا ہیں، وزیر اعلی نے تمام زیر التوا کیسز فوری نمٹانے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ دوران سروس وفات پانے والوں کے بچوں کو فوری نوکری دی جائے،وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری سے اس حوالے سے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکموں کو ایک ماہ کے اندر اندر یہ نوکریاں دینے کاحکم دیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوران سروس انتقال کر کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دینے میں تاخیر کا سخت نوٹس لیاتھا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار لواحقین کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے کیسوں کو زیر التواء رکھنے پر سخت برہم ہوئے تھے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تمام انتظامی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت زیر التواء کیسوں کی رپورٹ طلب کی تھی۔

وزیر اعلیٰ کا کہناتھا کہ تھا کہ رول 17۔اے کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں،ملازمت میں تاخیر سے لواحقین اپنے جائز حق سے محروم ہوتے ہیں۔

عثمان بزدارن کا کہناتھا کہ ایسے معاملات میں تاخیرکسی صورت قابل قبول نہیں،انہوں نے تمام اداروں کے سربراہان کو زیر التواء کیسوں کو ایک ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer