سٹی 42: شہر کا موسم معتدل، درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ محکمہ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں کہیں سورج تو کہیں بادلوں کا راج ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ تک جانےکاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 148 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بارش برسانے والے ہوا کے ایک اور کم دباؤ کا سسٹم موجود ہے۔ کم دباؤ کی وجہ سے ہواؤں کا رخ مغرب کی جانب ہے۔ مون سون سسٹم کے اثرات سندھ اور ملک کے شمالی علاقوں میں نظر آسکتے ہیں ۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس قائم رہے گا۔