ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی سی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کا نیابلاک مکمل ؛ مزید79 طالبات کے لیے رہائش دستیاب

جی سی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کا نیابلاک مکمل ؛ مزید79 طالبات کے لیے رہائش دستیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جی سی یونیورسٹی میں روتھ فاؤ گرلز ہاسٹل کا نیا بلاک مکمل ہوگیا ، نئے بلاک کی تکمیل سے ہاسٹل کی گنجائش میں اضافہ ہوگیا 
وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر چوہدری نے بتایا کہ مزید 79 طالبات کیلئے رہائش دستیاب ہو گی، روتھ فاؤ گرلز ہاسٹل کی مجموعی گنجائش 282 طالبات تک پہنچ گئی۔
نیا بلاک جدید ڈائننگ ہال، وزیٹر روم اور عبادت گاہ پر مشتمل ہے ۔ہاسٹل میں سپرنٹنڈنٹ کی رہائش، ایڈمن دفاتر و کیفے ٹیریا کی سہولت بھی موجود ہے ۔
روتھ فاؤ ہاسٹل کو 100 کلو واٹ سولر پاور یونٹ سے مزین کیا گیا ۔250کے وی اے جنریٹر سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی۔