ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی سے متعلق بڑی خبر آگئی

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی سے متعلق بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں میں شامل پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیلی حراست سے ممکنہ رہائی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

 فلوٹیلا کی قانونی ٹیم نے اس سلسلے میں ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کل 6 اکتوبر کو یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 170 فلوٹیلا شرکاء کو اسرائیلی قید سے رہا کر کے یونان واپس بھیجا ہے۔ ان افراد کی واپسی کے بعد اسرائیلی حراست میں فلوٹیلا کے 167 شرکاء باقی رہ جائیں گے۔

قانونی ٹیم کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  آج منگل 7 اکتوبر 2025 کو تیونس کے 15 شرکاء سمیت الجزائر، مراکش، کویت، لیبیا، اردن، پاکستان، بحرین، ترکیہ اور سلطنتِ عمان سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو اردن منتقل کیا جائے گا، جو شاہ حسین پل کے ذریعے زمینی راستے سے عمل میں آئے گی۔ متوقع اس منتقلی کے پیش نظر امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگر کوئی غیر متوقع رکاوٹ پیش نہ آئی، تو جماعت اسلامی پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بھی رہائی عمل میں آ سکتی ہے۔

فلوٹیلا کی قانونی ٹیم کی سربراہ، وکیل نجاة ہدریش کا کہنا ہے کہ تمام زیر حراست افراد کے قانونی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں اور جیسے ہی کوئی نئی اطلاع یا پیشرفت سامنے آئے گی، میڈیا کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا، جو غزہ کی محصور آبادی کے لیے امدادی سامان لے کر جا رہی تھی جس کو اسرائیلی افواج نے راستے میں روک کر اس کے متعدد شرکاء کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس کارروائی کے بعد عالمی سطح پر اسرائیل کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل اس گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے رہی ہیں۔