نگران وزیر اعلی پنجاب کا علی الصبح تھانہ ڈیفنس اے کا دورہ ، ریکارڈ چیک کیا

 نگران وزیر اعلی پنجاب کا علی الصبح تھانہ ڈیفنس اے کا دورہ ، ریکارڈ چیک کیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِ  نایاب)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا علی الصبح تھانہ ڈیفنس اے کا دورہ ، بھیک مانگنے پر حوالات میں بند بزرگ کی سنی گئی اور رہائی مل گئی ۔
 وزیر اعلٰی محسن نقوی نے دورے کے دوران حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا ۔ بھیک مانگنے  میں بند بزرگ نے وزیر اعلی محسن نقوی سے رہائی کی درخواست کی ۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بزرگ کو رہائی دلوائی گئی ۔

بزرگ نے رہائی ملنے پر وزیر اعلی محسن نقوی کے لئے دعائیں کی، وزیر اعلی محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا اور  وزیر اعلی نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں پر کارروائی مقررہ مدت میں یقینی بنانے کا حکم دیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت بھی نہیں، وزیراعلی نے تھانے کا رریکارڈ چیک کیا اور  وزیراعلیٰ محسن نقوی تھانے کے ہر کمرے میں گئے ،مال خانے، بیرکس اور واش رومز کا بھی معائنہ کیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ تھانوں میں سائل کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے اور فوری داد رسی ہونی چاہیئے۔

Ansa Awais

Content Writer