WWE کی معروف ریسلر کا انتقال

Former WWE Wrestler Sara Lee Dies At 30
کیپشن: Wrestler Sara Lee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق " ٹف انف" 2015 کی فاتح سارہ لی 30 سال کی عمر میں   انتقال کر گئیں ،   انتقال کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ۔

تفصیلات کےمطابق  سارہ لی دو بچوں کی ماں تھیں ، ان کی شادی ڈبلیو ڈبلیو ای  کے ہی کھلاری ویسٹن بلیک جن کا اصلی نام  کوری ویسٹن ہے ، سے 2017 میں  ہوئی تھی ۔ سارہ کی والدہ نے   سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر سارہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بوجھل دل سے  یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ ہماری  سارہ ویسٹن   انتقال کر گئی  ہے ۔

ہم سب صدمے میں ہیں اور  آخری رسومات کے انتظامات مکمل نہیں کر پا رہے ، آپ سے دعا کی التماس ہے، ہم سب کو دعاؤں کی ضرورت ہے خصوصاً سارہ کے بچوں کو۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer