ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کارکنان گرفتاریاں، پنجاب پولیس سے جواب طلب

پی ٹی آئی کارکنان گرفتاریاں، پنجاب پولیس سے جواب طلب
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب کابینہ نے بغیر اجازت پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکنان کی گرفتاریوں میں ایف   آئی اے کی معاونت پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے خط لکھ کرآئی جی پنجاب سے وضاحت طلب کرلی۔میاں اسلم اقبال کی طرف سے لکھے گئے خط میں آئی جی فیصل شاہکارسے وضاحت طلب کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس نےگوجرانوالہ میں 2 مقامات پرایف آئی اے کے ساتھ  مل کر غیرقانونی چھاپہ مارا، آئی جی بغیر حکومتی اجازت پولیس معاونت کے معاملے کی مکمل تحقیق کرکے ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کریں اور ذاتی طورپرکابینہ کے سامنے رپورٹ پیش کریں۔

خط میں آئی جی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات بھی کریں۔