ویب ڈیسک : ماڈل سابق مس برطانیہ اور نغمہ نگار 53 سالہ کرسٹی برٹریلی نے اپنے سوئس ارب پتی شوہر سے طلاق حاصل کرلی ۔
رپورٹ کے مطابق 21 سال شادی شدہ زندگی گذارنے کے بعد کرسٹی نے اپنے سوئس شوہر ارنسٹو سے خفیہ طلاق لے لی ہے انہیں 350ملین پاؤنڈ ، جینیوا میں جھیل کے کنارے واقع 52 ملین پاؤنڈ کا ولا اور سوئٹزرلینڈ کے سکی ریزارٹ گستاد میں واقع 8 ملین پاؤنڈ مالیت کا ''شالے'' بھی ملے گا ۔ اس طرح وہ برطانیہ کی امیر ترین مطلقہ بن گئی ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت ملکہ ا لزبتھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے یادرہے ملکہ برطانیہ کے اثاثوں کی مالیت 365 ملین پاؤنڈ ہے۔ دونوں کے تین بچے ہیں۔ یہ جوڑا '' سن ڈےٹائمز'' کی امیر ترین جوڑوں کی فہرست میں 9.2 ارب پاؤنڈ کے اثاثوں کے ساتھ چودھویں نمبر پر تھا۔ کرسٹی اپنے سابق شوہر کی طرف سے دئیے گئے تمام تحائف رکھنے کی حق دار ہوں گی یادرہے ارنسٹو نے ان کی 40 ویں سالگرہ پر انہیں 100 ملین پاؤنڈ مالیت کی سپر یاٹ '' واوا ٹو'' تحفہ میں دی تھی۔