ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا امکان

T20-World Cup
کیپشن: T20-World Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (سٹی42 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں اور 3 ٹریول ریزرو کا اعلان کیا جاچکا ہے اور اسکواڈ کی دبئی روانگی 15 اکتوبرکو شیڈول ہے، اس سے قبل کھلاڑیوں اورسپورٹ اسٹاف کو 7 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کل لاہور میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد وسیم اور ثقلین مشتاق سے ملاقات میں ورلڈ کپ اسکواڈ پر تبادلہ خیال ہوگا، اسکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کے ساتھ اضافی پلیئرزببل میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے، دیگر اسکواڈ میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer