لاہور کا نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کا اعلان

لاہور کا نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) ڈی جی ایل ڈی اے کے زیر صدارت ماسٹر پلان کی تیار ی پر اجلاس، لاہور کا نیا ماسٹر پلان اٹھارہ ماہ میں تیار کرنےکا اعلان کردیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ماسٹر پلان کے لئے شارٹ لسٹ کئے جانے والے کنسلٹنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی چیف میٹروپولیٹن پلانر سید محمدندیم اختر زیدی ، چیئرمین سٹی وریجنل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر شاکر محمود ، ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ فیصل مسعوداور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ لاہور کا نیا ماسٹر پلان اٹھارہ ماہ میں تیار کیا جائے گا۔ ڈی جی نے کہا کہ ماسٹر پلان تیار کرنے والے کنسلٹنٹ کو دیگر متعلقہ محکموں سے درکار معلومات اور ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اور بھرپور معاونت کی جائے۔ احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ نیا ماسٹر پلان 2050ءتک کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایاجائے گا۔

ڈی جی نے کہا کہ ماسٹر پلان تین عشروں کے دوران شہر کی تعمیر و ترقی کا روڈ میپ مہیا کر ے گا۔ احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ لاہور کے علاوہ شیخوپورہ ، ننکانہ اور قصور میں واقع 49رہائشی علاقوں کا بھی ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer