(سٹی42) اداکارہ حبا علی خاموشی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ، فیس بک کے ماتحت چلنے والی تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹٓاگرام پر سرخ جوڑے میں تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’قبول ہے‘ لکھ کر اپنے مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کرلیا ۔
اداکارہ حبا علی کا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے جہاں وہ پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری سے براہ راست وابستہ ہیں جبکہ انھوں نے اپنی اداکاری سے بہت سے لوگوں کے دلوں پر راج کر رکھا ہے ، اداکارہ گزشتہ کچھ برسوں سے پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بکھیر رہی ہیں اور مداحوں سے خوب داد بھی سمیٹ رہی ہیں ۔
لیکن حال ہی میں حبا علی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی چند تصاویر شیٔر کر کے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہےتاہم یہ حبا علی کی دوسری شادی ہے جبکہ پہلی شادی سے ان کا ایک بچہ بھی ہے جس کا علم بہت سے لوگوں کو نہیں ہے ۔اداکارہ کے نکاح کی تصویروں پر مداحوں کی جانب سےبازریعہ کمیٹ بھرپور دعاوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ حبا علی نے اپنے اکاونٹ پر اپنا نام تبدیل کر کے حبا سلیمان رکھ کر اپنے پرستاروں کو اپنے شوہر کے نام سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔حباعلی نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے ڈرامے "دل دیا دہلیز" میں اداکاری کر کے پاکستان میں ایک الگ پہچان بنا لی ہے ۔