سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہے گا۔