سٹی42: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں تعینات 11 ہزار ایجوکیٹرز کو ریگولر ہیڈز کے طور پر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایجوکیٹرز کے لیے تمام مستقل ہیڈز کی آسامیوں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔میرٹ بیسڈ ٹیسٹ پاس کرنے والے درجنوں ایجوکیٹرز کو بھی تاحال ہیڈ کے عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایجوکیٹرز کو سکول فنڈز کے استعمال کے لیے ڈی ڈی او پاورز نہیں دی جا سکتیں۔محکمہ کا کہنا ہے کہ ایجوکیٹرز کو مستقل ہیڈز تعینات کرنے کے لیے قواعد و ضوابط میں ترمیم ضروری ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایجوکیٹرز کی تعیناتی سے متعلق منصوبہ کابینہ کی منظوری کے لیے جلد پیش کیا جائے گا۔