ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاب ریاض پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

وہاب ریاض پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے،  وہاب ریاض عارضی طور پر ٹیم کے انتظامی و تکنیکی معاملات کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض چند ہفتوں سے پاکستان ویمن کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک ہیں اور ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ہمراہ مستقبل کے پلانز ترتیب دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد وسیم کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی ہے، جبکہ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد ہیڈ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے نئے ناموں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔