ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب حکومت کا مثالی گاؤں منصوبہ تعطل کا شکار

 پنجاب حکومت کا مثالی گاؤں منصوبہ تعطل کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  راؤ دلشاد:  پنجاب میں تاریخی سیلاب کے آفٹر شاکس کے باعث حکومتِ پنجاب کا مثالی گاؤں منصوبہ متاثر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے فنڈز پر کٹ لگا دیا گیا ہے، جو سیلاب متاثرین کی مالی امداد پر خرچ ہوں گے,فنڈز میں کمی کے باعث منصوبے میں شامل 50 فیصد دیہات کو فہرست سے نکال دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں 2 ہزار 400 دیہات کو مثالی گاؤں منصوبے میں شامل کیا تھا,منصوبے کے تحت صاف پانی، بجلی، سڑکیں، سیوریج نظام، صحت مراکز، موبائل ہیلتھ یونٹس اور معیاری تعلیم کی فراہمی شامل تھی,کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، نوجوانوں کو ہنرمندی و روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور شجرکاری کے ذریعے ماحول بہتر بنانا بھی منصوبے کا حصہ تھا۔

حکام کے مطابق منصوبے کا بنیادی مقصد شہری و دیہی فرق کم کرکے پنجاب کے دیہات کو خود کفیل اور ترقی یافتہ بنانا تھا۔