ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات میں سال 2026 کے لیے متوقع سرکاری تعطیلات کی فہرست سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق آئندہ سال عوام کو کم از کم 12 سرکاری چھٹیاں ملنے کا امکان ہے جبکہ لمبے ویک اینڈز کے بارے بھی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔
چھٹیوں کا حتمی اعلان ہر سال یو اے ای حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے، تاہم فلکیاتی حسابات اور کابینہ کے فیصلوں کی بنیاد پر ان کی ممکنہ تاریخوں کا اندازہ لگا لیا گیا ہے۔سامنے آنے والی فہرست میں نئے سال سے لے کر قومی دن (عید الاتحاد) تک تمام اہم تعطیلات کو شامل کیا گیاہے۔
یو اے ای میں نئے سال کی بھی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، نئے سال کا دن یکم جنوری (جمعرات) بنتا ہے، 20 تا 22 مارچ عید الفطر (رمضان کے اختتام پر تین دن کی ممکنہ تعطیلات) متوقع ہیں۔
26 تا 31 مئی کو کی چھٹیاں بھی ہونگی کیونکہ 26 مئی کو حجاج اکرام میدان عرفات جائیں گے اور عید الاضحیٰ (27 تا 29 مئی) ہو گی۔
ان تاریخوں کے مطابق چھ دن کا لمبا ویک اینڈ بھی ممکن ہے، اس کے بعد نیا اسلامی سال یکم محرم جو کہ 16 جون کو متوقع ہے۔
12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے، 2 اور 3 دسمبر (بدھ اور جمعرات) کو یوم الاتحاد (UAE نیشنل ڈے) ہوگا، اس موقع پر بھی چار دن کا ویک اینڈ متوقع ہے۔
اسلامی تعطیلات قمری کیلنڈر کے مطابق ہونگی اس لیے ان کی تاریخیں چاند دیکھنے پر منحصر ہوں گی۔
2026 میں متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے سال بھر میں کم از کم 12 سرکاری چھٹیاں متوقع ہیں، جن میں متعدد مواقع پر لمبے ویک اینڈز سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
حکومت ان تعطیلات کی حتمی تاریخیں چاند کی رویت اور سرکاری اعلان کے بعد جاری کرے گی۔