ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع

 پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنیدریاض )نویںکے بعد پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع کردیا گیاجوآئندہ ہفتے جاری کردیا جائے گا۔
پانچویں اور آٹھویں کا نصاب زائد ہونے سے بچوں کو سلیبس پڑھانے میں مشکلات درپیش ہیں اس لئےدونوں جماعتوں کیلئے سمارٹ سلیبس پر کام شروع کردیا گیاہے۔
پرائمری اورمڈل کا نصاب سمارٹ کرنے کیلئے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں،سمارٹ سلیبس میں سرکاری و پرائیوٹ سکولوں کے ماہرین تعلیم سے مشاورت کی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کاکہناہے کہ سلیبس آئندہ ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔

اس حوالے سے اساتذہ کاکہناہے کہ بچوں کے پرائمری اور مڈل کے سالانہ امتحانات میں صرف تین ماہ باقی رہ گئے ہیں،فروری میں پانچویں  اورآٹھویں جماعت کے بچوں کی بورڈکی طرز پر اسیسمنٹ کی جانی ہے،سمارٹ سلیبس سے چھوٹے بچوں سے بھی اچھے نتائج حاصل کیے جاسکیں گے۔