(اسد ملک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ میں ان کے کام کو آگے بڑھایا ہے،پنجاب کے عوام کی طرف سے جو پیار ملا وہ کبھی سوچا نہیں تھا۔
مریم نواز نے لندن میں ایون فیلڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پوری فوج کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے، جنرل عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی اب پوری دنیا پاکستان کی بات کو سن رہی ہے،بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا اب پاکستان کو ایک تبدیل روئیے کے ساتھ دیکھ رہی ہے، پنجاب میں خواتین محفوظ ہیں،جرائم کی شرح نیچے آئی ہے، میرے پاس نواز شہباز کی صورت میں علم اور تجربے کا خزانہ ہے۔