ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ میں بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنےکی کوشش، ملزم گرفتار  

مظفرگڑھ میں بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنےکی کوشش، ملزم گرفتار  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )مظفرگڑھ میں بھکاری نے 3 لڑکیوں کو قتل کرنےکی کوشش کی جس کے نتیجے میں 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔

 ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)  چوہدری جاوید کے مطابق ہیڈ بکائنی میں بھکاری نے 3 لڑکیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنےکی کوشش کی۔

 چوہدری جاوید کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کوجنگل میں بچیوں کے ساتھ جاتا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

 ڈی ایس پی کے مطابق  تیز دھار آلے کے وار سے 2 لڑکیاں شدید زخمی ہوگئیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔