ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھل جیپ ریلی کا دوسرا روز، کوالیفائنگ راؤنڈز اور ثقافتی تقریبات کا رنگا رنگ آغاز

تھل جیپ ریلی کا دوسرا روز، کوالیفائنگ راؤنڈز اور ثقافتی تقریبات کا رنگا رنگ آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقبال صادق: ڈیرہ غازی خان کے اضلاع کوٹ ادو، لیہ اور مظفرگڑھ میں جاری 4روزہ دسویں تھل جیپ ریلی کا دوسرا دن جوش و خروش سے جاری ہے، آج تمام ریسرز اپنے کوالیفائنگ راؤنڈز میں حصہ لے رہے ہیں۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے چھانگہ مانگہ کے مقام پر 3 کلومیٹر طویل ٹریک تیار کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 106 ریسرز نے رجسٹریشن مکمل کی ہے جبکہ برطانیہ، جرمنی اور عمان کے ریسرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ریلی 9 نومبر تک جاری رہے گی۔

گزشتہ روز گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ اور میڈیکل معائنہ مکمل کیا گیا تھا۔ ریلی کا 200 کلومیٹر طویل ٹریک ضلع لیہ اور کوٹ ادو کے علاقوں پر مشتمل ہے۔

آٹھ نومبر کو اسٹاک کیٹیگری کی ریس ہو گی جبکہ لیہ کے چوبارہ میں ثقافتی رات اور فائر ورکس کا اہتمام کیا جائے گا اور  9نومبر کو پریپیئرڈ اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے اور اختتامی تقریب مظفرگڑھ میں ہو گی۔

دوسری جانب لیہ کے صحرا چوبارہ میں آج تھل میلہ کے تحت جھومر، گھڑ ڈانس، تیر اندازی، کیٹل شو، سنگنگ مقابلے اور میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تھل ریلی کا انعقاد ٹی ڈی سی پی اور ضلعی حکومتوں کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

یاد  رہے کہ دسویں تھل جیپ ریلی اورمیلے کے موقع پرشہریوں کو تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے8نومبربروزہفتہ کوضلع بھر میں مقامی چھٹی ہوگی،ڈ پٹی کمشنر امیرا بیدار نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے