عزادار حسین: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد بائی پاس D-12 سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ ان کے بھائی قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا بھی موجود تھے، جنہوں نے ٹیلی فونک رابطے میں اپنے بھائی کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
صاحبزادہ حسن رضا کے مطابق وہ پشاور سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ اسلام آباد بائی پاس پر پولیس نے حامد رضا کو گرفتار کر لیا، تاہم انہیں نہیں روکا گیا۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کو آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔