(ویب ڈیسک)حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی میں دو روز کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے 8 اور9 نومبر کو راولپنڈی میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیاہے، ملکی صورتحال کے پیش نظرتعطیلات کا اعلان کیا گیا ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے حکومت مختلف ہربے استعمال کررہی ہے،اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رات گئے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ممکنہ راستوں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،علی امین گنڈا پورا اور ملک عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔