فیاض الحسن نے کارکن کو تھپڑ جڑ دیا؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Fayyaz Ul Hassan slapped
کیپشن: Fayyaz ul Hassan Chohan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد  ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،  مری روڈ پر جاری مظاہرے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ رسید کردیا۔

تفصیلات کےمطابق مری روڈ میں شمس آباد کے مقام پر  پاکستان تحریک انصاف  کا مظاہرہ جاری ہے  جس دوران کارکنان کی آپس میں تلخ کلامی کا واقعہ دیکھنے میں آیا۔مظاہر ے میں موجود   کارکن نے پیٹرول چھڑک کر ٹائر جلانے کی کوشش کی جس دوران پیٹرول کی  چھینٹیں فیا ض الحسن چوہان پر گئیں اور  فیاض چوہان   کارکن کو تھپڑ مار بیٹھے جس کے  بعد تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔

تھپڑ کھانے والے کارکن نے   فیاض الحسن سے پوچھا کہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ تھپڑ میں نے آپ کی حفاظت کیلئے مارا ہے کیوں کہ جو پیٹرول آپ نے چھڑکا اس پر آگ لگنے کا خطرہ تھا تاہم اس کے باوجود کارکن ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے مظاہرہ چھوڑ کرچلاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer