ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ٹیچرز یونین کا سکولز کو 7 روز کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کردیا

 پنجاب ٹیچرز یونین کا سکولز کو 7 روز کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب ٹیچرز یونین نے جن سکولوں کے اساتذہ وطلباء کورونا میں مبتلا ہیں وہاں کلاس روم کو سیل کرنے کی بجائے ان سکولز کو 7 روز کے لئے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
 
تفصیلات کے مطابق   پنجاب ٹیچرز یونین نے جن سکولوں کے اساتذہ وطلباء کورونا میں مبتلا ہیں وہاں کلاس روم کو سیل کرنے کی بجائے ان سکولز کو 7 روز کے لئے بند کرنے کا مطالبہ کردیا، لاہور کے اساتذہ و طلباء کو کورونا وائرس، جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کی جن سکولوں کے اساتذہ وطلباء کورونا میں مبتلا ہیں وہاں کلاس روم کو سیل کرنے کی بجائے ان سکولز کو 7 روز کے لئے بند کردیا جائے ۔

سموگ کے باعث اساتذہ وطلباء میں سانس کی تکالیف بڑھ رہی ہیں، چوہدری محمد علی کا کہنا تھا کہ سی ای او ایجوکیشن لاہور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو فوری ہدایات جاری کریں کہ وہ سانس، نزلہ، زکام وکھانسی میں مبتلا اساتذہ وطلباء کو فوری چھٹی دے دیں، حکومت سکولوں کے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے اضافی فنڈز مہیا کرے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer