اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری

اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) سیاستدانوں کیساتھ پاکستانی کرکٹرز بھی اثاثے چھپانے والوں کی فہرست میں شامل، ایف بی آر نے سترہ کروڑ روپے کے اثاثہ جات چھپانے کے معاملہ پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

سیاستدانوں اور کاروباری طبقہ کے بعد کرکٹ سٹار بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق کرکٹ سٹار محمد حفیظ کا گزشتہ پانچ سال کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد کرکٹ سٹار محمد حفیظ کو سترہ کروڑ روپے مالیت کے اثاثہ جات چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے سال 2018  تک کا آڈٹ شروع کر رکھا ہے۔ ایف بی آر نے کرکٹ سٹار محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ سے 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے چھپانے پر جواب طلب کر لیا ہے۔