انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن کا ٹورنامنٹ آج سے شروع

 انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن کا ٹورنامنٹ آج سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن کا ٹورنامنٹ آج سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

 ٹورنامنٹ میں 12 ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان پاکستان سمیت امریکہ، ملائیشیا، تھائی لینڈ، چیک ری پبلک، موریشس، مالدیپ، ایران، عراق، کینیڈا، افغانستان اور نیپال کے کھلاڑی شامل ہیں۔

 ٹورنامنٹ میں چار مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز ، مینز ڈبلز، ویمن سنگلز، ویمن ڈبلز اور مکس ڈبلز ایونٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، ٹورنامنٹ 10 نومبر تک جاری رہے گا۔

  پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد چوہدری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور کھلاڑیوں کی آمد شروع ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer