سٹی 42:ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ایران ابھی تک امریکی تجویز کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کی ۔
اسماعیل بقائی نے کہاایران ابھی تک امریکی تجویز کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے۔امریکی تجویز کے بارے میں امریکا کو ابھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ایران کی پوری توجہ جنگ بندی اور خطے میں امن و استحکام پر ہے۔
ایک بار فیصلہ ہوجائے پھر اپنی تجاویز پاکستانی ثالثوں تک پہنچا دیں گے۔پیغامات کے اس تبادلے کے نتائج کی بنیاد پر اگلے اقدامات کا تعین کیاجائے گا۔