ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انصاف کی فراہمی پٹرول کی بچت سے زیادہ اہم؛ ہفتے میں 3عدالتی چھٹیاں ختم کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط

انصاف کی فراہمی پٹرول کی بچت سے زیادہ اہم؛ ہفتے میں 3عدالتی چھٹیاں ختم کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ہفتے میں تین عدالتی چھٹیاں ختم کرنے کیلئے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا گیا ۔ 

میر اورنگزیب ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ۔ خط میں استدعا کی گئی کہ ہفتے میں پانچ دن کام کی پالیسی بحال کی جائے،انصاف کی فراہمی پٹرول کی بچت سے زیادہ اہم ہے،ججز نے حلف کے تحت انصاف فراہم کرنا ہے چاہے آسمان ہی کیوں نہ گر جائے،سپریم کورٹ میں ہزاروں مقدمات سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں۔

ہفتے میں تین دن چھٹی کی وجہ سے وکلا ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔کفایت شعاری وقت کی ضرورت ہے لیکن انصاف کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے۔