ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمت میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی فوری طور پر مرتب ہوئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 78 ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,744 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

عالمی رجحان کے زیر اثر پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 687 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 416 روپے ہو گئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 373 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 445 روپے تک جا پہنچی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 320 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 240 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان اور معاشی غیر یقینی صورتحال کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔