ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آرمی چیف کا شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ 

  آرمی چیف کا شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ائیر ہیڈکوارٹرز جا کر پاک فضائیہ کے شاہینوں کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہر بابر سے ملاقات کی اور شاہینوں کے گزشتہ  دشمن کی جارحیت کے جواب میں گزشتہ شب  دندان شکن جواب دینے پر سب شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جنرل عاصم منیر اسلام آباد مین ائر ہیڈکوارٹر پہنچے تو پاکستان ائریفورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر نے ان کا پرجوش خیر مقدم کیا۔

 جنرل ساؑم منیر نے منگل اور بدھ کی رات بھارتی جارحیت کو روکنے کے لئے پاک فضایہ کے شاہینوں کی بے جگری کے ساتھ شاندار پرفارمنس، اعلی ترین پروفیشنل مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے جارح دشمن کو قرار واقعی سزا دینے پر پاک فضائیہ کے تمام شاہینوں کو مبارک باد دی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

جنر لعاصم منیر نے کہا پاک ائیر فورس نے ایک بار پھر اپنی شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور  بہترین تعاون کو سراہا۔ 

شاہینوں کی پروفیشنل مہارتوں کے اظہار کی  یادگار رات

منگل ور بدھ کی درمیانی شب بزدل دشمن کے 80 لڑاکا طیاروں نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان ائیر فورس کے شاہینوں نے  سرزمین کے ہر ہر  انچ کا ذمہ داری کے ساتھ دفاع کیا، سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے بزدلوں کو ان کے ہی علاقوں میں تباہ کیا۔ تحمل کے ساتھ کم سے کم طاقت استعمال کرنے کی ہدایات کے تحت کارروائی کرنے والے شاہینوں نے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں سےتین جدید ترین رافیل تھے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی اس بروقت بھرپور دندان شکن کارروائی نے دشمن کے ھوصلے ایسے پست کئے کہ سب کے سب جنگی طیارے آسمان سے گدھے کے سینگوں کی طرح غائب ہو گئے،