سٹی 42: بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کے بعدوزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات پر پی ڈی ایم اے پنجاب الرٹ جاری کردیا گیا
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ، صوبائی کنٹرول روم سمیت ضلعی ایمرجنسی مراکز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئیں ، پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب تمام ضلعی ایمرجنسی مراکز سے لمحہ بہ لمحہ رابطے میں ہیں ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے دریاؤں میں پانی کی صورتحال کی مسلسل مانیٹر نگ کی جا رہی ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے کی وئیر ہاؤسز کو امدادی سامان سٹینڈ بائی رکھنے کی ہدایت کی گئی ،بھارتی جارحیت کے پیش نظر تمام ریسکیو و ریلیف ادارے الرٹ رہیں،
Stay tuned with 24 News HD Android App