(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے سرکاری دفاتر میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر چھٹیوں پرپابندی عائد کردی۔
ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں ہرقسم کی چھٹیوں پرپابندی عائدکرنے کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے، نوٹیفکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کیاگیاہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔