ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے 5 مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا، قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں۔

بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی حملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے 5 مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔

بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہےوزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پہلگام فالس فلیک کارروائی،  کشیدگی کا آغاز 
22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔

نریندر مودی  کی ہندو انتہا پسند حکومت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر  سازشی انداز سے پاکستان پر الزام تھوپا اور   اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ بھارت نے کئی دوسرے یک طرفہ جارحانہ اقدامات کئے۔  22 اپریل سے بھارت کی حکومت مسلسل اشتعال انگیزی کرتی رہی ، آج صبح پونے ایک بجے بھارتی فوج نے پاکستان مین پانچ مقامات پر میزائل کے حملے کئے جن کا نشانہ مساجد اور سویلین تھے۔ 

پاکستان کا فوری جواب

پاکستان آرمی نے بھارت کے بزدلانہ میزائل ھملوں کا جواب فوری فوجی کارروائی کر کے دیا، پاکستان آرمی کے حملے سے بھارتی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ ہوا، لائن آف کنٹرول پر بھارت کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے انڈین آرمی کی کئی پوسٹیں تباہ کر دیں۔