لاہور:نواز شریف کینسر کئیر ہسپتال کا پی سی ون تیار

لاہور:نواز شریف کینسر کئیر ہسپتال کا پی سی ون تیار
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رانا :نواز شریف کینسر کئیر ہسپتال لاہور کا پی سی ون تیار، کینسر کئیرہسپتال کی لاگت  کا تخمینہ 60 ارب روپے لگایا گیا۔
 حکام کے مطابق پی اینڈ ڈی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں پی سی ون کی منظوری دے دی گئی ،منصوبے کی منظوری کیلئے ایکنک کو بھی پی سی ون بھیجا جائے گا ،جس کو 3 مراحل میں مکمل کیا جائے گا ۔پی اینڈ ڈی بورڈ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو منصوبے پر بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ کانواز شریف کینسر کئیر ہسپتال کا پی سی ون جلد منظور کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔نواز شریف کینسر کئیر ہسپتال پائن ایونیو روڈ پر 350 کینال میں  تعمیر کیا جائے گا۔منصوبے پر اراضی کے حصول کیلئے پی اینڈ ڈی بورڈ پہلے ہی 7 ارب جاری کرچکاہے۔