خوبرو اداکارہ کو سلمان خان کی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

   خوبرو اداکارہ کو سلمان خان کی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ  کو بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

  تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں انسٹاگرام پر سلمان خان کی نئی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر  کرنے کے بعد  اداکارہ  اریبہ حبیب نے   کیپشن درج کیا کہ فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے جس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ مداح اداکارہ کی انسٹاگرام فیڈ پر بالی وڈ کونٹینٹ شیئر ہوتا دیکھ کر اشتعال میں آگئے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

  واضح رہے ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگا آپ کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے جب ہی آپ نے ویڈیو ڈالی۔ایک صارف نے لکھا کہ ہم لوگ ان اداکاروں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ دیکھو یہ ان کی پروموشن کررہی ہیں ۔

سعد نامی صارف نے شکوہ کرتے ہوئے رد عمل دیا کہ ہمیں کہتے ہو پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں اور خود بالی وڈ دیکھ رہے ہیں۔حمزہ نامی صارف نے اداکارہ سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو ان فالو کررہا ہوں منافقت کی بھی انتہا ہوتی ہے۔ایک صارف نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ برائے مہربانی ایسی تھرڈ کلاس مووی کو سپورٹ نہ کریں۔