حکومت کا چھوٹی دکانیں، مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ

حکومت کا چھوٹی دکانیں، مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) لاک ڈاؤن سے پریشان کاروباری افراد کے لیے اچھی خبر، حکومت نے چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں فجر سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

حکومت نے وفاق اوردیگر صوبوں کے ساتھ اتفاق رائے سے فیصلے کئے ہیں جس کے مطابق کنسٹرکشن سے منسلک صنعتوں اور متعلقہ دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اس طرح ہفتے سے مزید صنعتوں اور متعلقہ کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔ پائپ ملز، سرامکس، سینٹری ویئرز، پینٹس، الیکٹریکل کیبلز، سوئچ بورڈز، سٹیل، ایلومینم کی صنعتوں اور دکانوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہارڈ ویئر سٹورکو بھی اوپن کیا جارہا ہے۔

صوبے میں چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں کھولنے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اوپن ہونے والی چھوٹی مارکیٹیں و دکانیں ہفتے میں 2 دن بند رہیں گی-

2 دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل سٹورز، دودھ دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں پر نہیں ہوگا۔ اس طرح ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے تاجرتنظیموں نے پنجاب حکومت کی جانب سے 9مئی تک دکانیں نہ کھلنے کی صورت میں 10مئی کو ازخود مارکیٹس وبازارکھولنے کا اعلان کیا تھا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں،یوٹیلٹی بلز،ٹیکس اور راشن تک خریدنے کیلئے پیسے نہیں، حکومت ایس اوپیز  کے ساتھ مارکیٹس و بازار کھولنے کی اجازت دے۔

تاجرتنظیموں کے قائدین نے کہا کہ طویل لاک ڈاؤن نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ مارکیٹس وبازار نہ کھلے تو کورونا سے زیادہ بھوک سے لوگ مرجائیں گے۔

یادرہےکہ 24 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں   کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے  کیلئے   لاک ڈاؤن نافذ ہے،  حکومت نے  کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر   لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق   لاک ڈاؤن کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری میں صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے.