ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشا پاشا کو آئسولیشن میں بھتیجی کی یاد ستانے لگی

منشا پاشا کو آئسولیشن میں بھتیجی کی یاد ستانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی ) معروف اداکارہ و ماڈل منشا پاشا کو آئسولیشن میں اپنی بھتیجی کی یاد ستانے لگی ہے۔

اداکارہ نے خود کو کورونا وائرس کا شبہ ظاہر ہونے پر قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ منشا پاشا نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی بھتیجی کے ساتھ اپنی ماضی کی تصویر شیئر کی۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اپنی بہترین دوست کو بہت یاد کر رہی ہوں۔

View this post on Instagram

She's smart. She's stylish. She's wise beyond her years! MashAllah. Missing my best girlfriend (also my niece ????)

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha) on

اپنی بھتیجی کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ وہ بہت اسمارٹ ہے، اسٹائلش ہے، اور اپنی عمر سے زیادہ عقلمند ہے۔اداکارہ کی بھتیجی کے ساتھ شیئر کی گئی اس تصویر کو انسٹاگرام پر ان کے چاہنے والوں نے بہت پسند کیا۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر دنیا بھر میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ایسے میں پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تنہائی ختم کرنے کے لئے جانور پال لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منشا پاشا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ خود ساختہ تنہائی اختیار کرتے وقت اگر آپ تنہائی کا شکار ہیں تو براہ کرم باہر سے کسی جانور کو گود لے لیں ۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ بہت سے جانور اس وقت اپنی پناہ گاہوں یا سڑکوں پر بھوک سے مررہے ہیں کیونکہ ان کی غذا کا انتظام کرنے والا کوئی نہیں ہے۔منشا نے یہ بھی کہا کہ اس عمل سے آپ کو تنہائی بھگانے میں مدد ملے گی اور وقت بھی بہت تیزی سے  آگے بڑھے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer