حمزہ علی عباسی بھی ارطغرل غازی کے مداح نکلے

حمزہ علی عباسی بھی ارطغرل غازی کے مداح نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینٹ (زین مدنی ) حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گٹار پر ترکی کے مقبول ڈرامے ارطغرل غازی کی دھن نہایت خوبصورتی سے بجارہے ہیں۔

ارطغرل غازی کے مداحوں میں اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس ڈرامے کی دھن گٹار پر بجارہے ہیں، حمزہ علی عباسی اتنی خوبصورتی سے دھن بجارہے ہیں کہ لوگ ان کا یہ ٹیلنٹ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں،کچھ لوگ تو حمزہ علی عباسی کو دیریلش ارطغرل کے مرکزی ہیرو ارطغرل سے ملاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہیں یہ دونوں بالکل ایک جیسے لگتے ہیں، جب کہ کچھ لوگ حمزہ علی عباسی کو پاکستانی ارطغرل قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان ٹیلی وژن نے یکم رمضان المبارک سے ترک  ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی نشریات شروع کی ہیں، دیریلیش ارطغرل کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا تھا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا۔

ترک  ڈرامے دیریلیش ارطغرل  نے اپنی پہلی ہی قسط سے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے بلکہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کا ایک اور معروف ڈرامہ یونس ایمرے  بھی پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer