ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابی عمل میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی: لیاقت بلوچ

انتخابی عمل میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی: لیاقت بلوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے مطابق انتخابات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں، بروقت نگران حکومت بنانی چاہیے، انتخابی عمل میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی لاہور کے دفتر لٹن روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق انتخابات کی مقررہ مدت میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعظم اپوزیشن کی مشاورت سے نگران حکومت کا قیام عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ 13 مئی کو ایم ایم اے کا جلسہ مینارپاکستان پرسیاسی تاریخ کا فقید المثال جلسہ ہوگا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:والد سے ملاقات ہوئی ان کا حوصلہ بلند ہے:احمد اقبال 

 لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایم اے دینی ووٹرز کے ووٹ کو تقسیم نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعےکی تحقیقات ہونی چاہیے اور اسکے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنا چاہیے۔