والد سے ملاقات ہوئی ان کا حوصلہ بلند ہے:احمد اقبال

والد سے ملاقات ہوئی ان کا حوصلہ بلند ہے:احمد اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال نے سٹی 42سے خصوصی گفتگو، کہتے ہیں ان کے والد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے،حوصلے بلند ہیں،قوم سے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل، وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق نےوفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملےکی مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کا کہنا تھا کہ والد کے کامیاب آپریشن کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا  ہے۔احمد اقبال کا کہنا تھا کہ سئینر ڈاکٹرز کی مشاروت کے بعد گولی کا سکہ پیٹ سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

احمد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میری اپنے والد سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کا حوصلہ بلند ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے تک احسن اقبال کو آئی سی یو میں رکھا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں نے فی الحال کسی بھی شخص کو ان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی دیکھیں:

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو پیٹ کی سرجری اور بازو کے کامیاب آپریشن کے بعد آپریشن تھیٹر سے انتہائی نگداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق احسن اقبال اب ہوش میں ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیے:وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، سروسز ہسپتال میں زیرعلاج 

 وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو گولی لگنے کے بعد انہیں گزشتہ رات نارروال سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سی ٹی سکین کرنے کے بعد احسن اقبال کو آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا۔علی الصبح احسن اقبال کے دونوں آپریشنز مکمل کرنے کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ۔وزیر داخلہ کا پہلا آپریشن پیٹ جبکہ دوسرا آپریشن بازو کا کیا گیا۔وزیرداخلہ کی کہنی اور کندھے کے درمیان فریکچر تھا۔

یہ بھی ضرور دیکھیں:

 ڈاکٹروں کے مطابق احسن اقبال کے پیٹ میں موجود گولی کو نکالنے کی ضرورت نہیں۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کو ہوش آگیاہے تاہم آئندہ 24 گھنٹے تک انتہائی نگداشت وارڈ میں رہیں گے۔

دوسری جانب ضواجہ سعد رفیق نے اس واقعہ پر مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹوکتے رہے تم زہراگلتے رہے۔ ہم روکتے رہےتم نفرتیں بوتے رہے اوربات گالی سےگولی تک جاپہنچی۔ وفاقی       وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق کااحسن اقبال پرحملےپرٹوئیٹ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ نفرت کی آگ پھیلاکردین کوشہرت کےلیےاستعمال کرنےوالےاس قبیح سوچ کےذمہ دارہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوم وصلوتہ کےپابند مسلمان پرختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کےقانون میں تبدیلی کا جھوٹا الزام لگاکرحملہ کرناشرمناک عمل ہے۔انہوں نےکہاکہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ وحشیانہ عمل ہےجبکہ دعاگوہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق نے ٹوئیٹ میں مزید متعلقہ اشعار بھی لکھے۔