سٹی 42: ترجمان اوگرا نے کہا ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں ہے ۔ عوام قیمت کی وجہ سے زیادہ خرید چاہتے تھے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے ۔ مارکیٹ میں اب افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
افراتفری ختم ہو چکی، ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ قلت ، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث پیٹرول پمپس کی فوری اطلاع دیں۔
واضح رہے کل مشرق وسطی کی صورتحال کے بعد ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔ اور اسی وجہ سے کل پیٹرول پمپس پر عوام کا جم غفیر اکھٹا ہوچکا تھا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی تھیں کہ ملک بھر میں پیٹرول کی قلت ہوچکی ہے ۔ حکومت کے پاس پیٹرول کا ذخیرہ نہیں ہے اس کے بعد پیٹرول نہیں ملے گا۔ اس لیے بھی عوام ضرورت سے زائد پیٹرول اپنی گاڑیوں میں ڈلوا رہے تھے ۔