سٹی 42: پنجاب میں پٹرول بچت کے لیے اہم اقدامات کی تجویز سامنے آگئی ۔
محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے سفارشات حکومت کو پیش کی گئیں ۔ سرکاری اجلاس آن لائن کرنے اور ورک فرام ہوم کی سفارش کردی گئی ۔
یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آن لائن کلاسز کرانے کی تجویز بھی دی گئی ۔ اکیڈمی اورسکولوں میں ہائبرڈ نظام متعارف کرانے کی سفارش کردی ۔
عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے کی ہدایت اور اورنج لائن اور میٹرو بس سروس کی فریکوئنسی بڑھانے کی تجویز بھی سامنے آگئی ۔
صوبےمیں رات10بجےکےبعدسٹریٹ لائٹس متبادل موڈپرچلانےکی سفارش کی گئی ۔ ہائی انٹینسٹی ایل ای ڈی بل بورڈز اور نیون سائنز بند کرنے کی تجویز کردی ۔
عمارتوں کی تزئینی لائٹس بند کر کے توانائی بچت کی حکمت عملی سامنے آگئی ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App